خاور کی یاد میں



تعلق اور رشتے احساس اور جذبات کے ہوتے ہیں ، لوگ زندگی میں آتے ہیں ، دوست بنتے ہیں، وقت بدلتا ہے نئے راستے نئی منزلیں اور پھر سب الگ ہو جاتے ہیں، ہمیشہ دوستی کا وعدہ کرنے والے بس ڈائری میں لکھے چند نام بن کر رہ جاتے ہیں۔

لیکن کچھ لوگ ایسے دوست ہوتے ہیں، جنکو آپ سالوں بعد ملیں بات کریں وہی بے تکلفی اور وہی لہجے ، جن کے سامنے آپ کو ٹائی نہیں لگانی پڑتی افسری دکھائیں تو وہ ٹانی کھنچ کے پرانا وقت یاد کروا دیتے ہیں۔لیکن اک دوست وہ بھی ہوتا ہے جس کے تعلق کو آپ بیان نہیں کر سکتے، دوستوں میں شمار کریں تو دماغ سلگ اٹھتا ہے، فورا لسٹ سے نام کاٹ دیتے ہیں، اگر دشمنوں میں لکھیں تو دل ملامت کرتا ہے، کیا تعریف ہو گی کچھ سمجھ نہیں آتی …


Tom & jerry
جيسا تعلق
Not a moment with you
Noting without you

ع

جيب كٹها ميهنا سا تعلق ہوتا ہے، کوئی معاملہ ہو پہلے سے علم ہوتا ہے، ووٹ آپکے خلاف ہی آئے گا۔ لیکن یہ بھی یقین ہوتا بغض دماغ میں بے دل میں نہیں، جیسے ایک دن خوب لڑ کر اگر مجبوری میں دوبارہ بات ہو جاۓ تو بے فکری سے کر سکتے ہیں، وہ بھی جل بھن کر محسوس تک نہیں کرواتا۔میری نظر ایسے دوست رحمت ہیں، سچے نقاد، آپ کو علم ہوتا اگر اس کی زبان بند ہے تو آپ کچھ اچھا نہیں کررہے۔ مخا لفت ڈٹ کے ہونی چاہیے تب ہی تو نقائص کی نشاندہی ہوتی ہے۔

آج دل چاہا اپنے اس کھٹے میٹھے دوست کا شکریہ ادا کروں ،بس اک مسئلہ ہے کھبی کھٹا زیادہ ہو جاتا ہے اور کھبی رس گلے سا کہ مٹھاس ٹیکتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ اس پوسٹ میں رحمان خاور کو ٹانگنا، مطلب ٹیگ کرنا چاہتا ہوں، لیکن اس نے مجھے ان فرینڈ کر رکھا ہے، لیکن تحریریں ساری پڑھتا ہے۔ سچ لکھوں تو یہ بھی سمجھ نہیں آرہی آخری لائن کھٹی لکھوں یا میٹھی۔


تم بن نہ بنے

تیرے سنگ نہ بنے


کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ تم سے بات کرلوں، تم سے مل لوں، تمہیں دیکھ لوں، تمہاری آواز سن لوں، تمہاری ہنسی کو محسوس کروں، تمہاری جیت پر دل کے پھپولے پھوڑ ڈالوں، تمہاری کامرانی کا شاہد ہوں۔ تمہاری آنکھوں میں جھانک کر ہر تنظز کو محسوس کر لوں۔

وہ وقت یاد ہے جب ہم تم میں "میں” نہ تھی
فراوانی دولت تو نہ تھی جذبوں میں صداقت تو تھی
ساتھ ہنستے تھے ساتھ جیتے تھے
بے لگام خوہشوں کی یہ وحشت نہ تھی
کھو گیا وہ مان جانے کہاں
آنکھوں میں یہ بیگانگی تو کبھی نہ تھی
اس وقت کو کوئ کیسے بھولے گا خاور
معصوم دلوں میں تکبر اور عدوت نہ تھی
فطرت بشر و گردش دوراں کب باغ اجھاڑ گئے
نتیجہ محبت نگهباں کی یہ صورت کبھی نہ تھی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

لیول پلئنگ فیلڈ

کیا زبان کے ذریعے سوچ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟