خاور کی یاد میں
تعلق اور رشتے احساس اور جذبات کے ہوتے ہیں ، لوگ زندگی میں آتے ہیں ، دوست بنتے ہیں، وقت بدلتا ہے نئے راستے نئی منزلیں اور پھر سب الگ ہو جاتے ہیں، ہمیشہ دوستی کا وعدہ کرنے والے بس ڈائری میں لکھے چند نام بن کر رہ جاتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے دوست ہوتے ہیں، جنکو آپ سالوں بعد ملیں بات کریں وہی بے تکلفی اور وہی لہجے ، جن کے سامنے آپ کو ٹائی نہیں لگانی پڑتی افسری دکھائیں تو وہ ٹانی کھنچ کے پرانا وقت یاد کروا دیتے ہیں۔لیکن اک دوست وہ بھی ہوتا ہے جس کے تعلق کو آپ بیان نہیں کر سکتے، دوستوں میں شمار کریں تو دماغ سلگ اٹھتا ہے، فورا لسٹ سے نام کاٹ دیتے ہیں، اگر دشمنوں میں لکھیں تو دل ملامت کرتا ہے، کیا تعریف ہو گی کچھ سمجھ نہیں آتی … Tom & jerry جيسا تعلق Not a moment with you Noting without you ع جيب كٹها ميهنا سا تعلق ہوتا ہے، کوئی معاملہ ہو پہلے سے علم ہوتا ہے، ووٹ آپکے خلاف ہی آئے گا۔ لیکن یہ بھی یقین ہوتا بغض دماغ میں بے دل میں نہیں، جیسے ایک دن خوب لڑ کر اگر مجبوری میں دوبارہ بات ہو جاۓ تو بے فکری سے کر سکتے ہیں، وہ بھی جل بھن کر محسوس تک نہیں کرواتا۔میری نظر ایسے دوست رحمت ہیں، سچے نقاد...