چوہدری پرانا ای ٹھیک اے
امریکہ ایک سپر پاور ہے، ایک ایمپائر دنیا کا سب سے طاقتور ملک۔ پچھلے کچھ عرصہ سے امریکہ عالمی قوانین کا کسی حد تک احترام کرنے لگا تھا، یہ بھولتے ہوئے کہ اس پر لاگو نہیں ہوتے۔ ٹرمپ کو پاگل کہیں یا جو بھی ٹرمپ نے گرتی ہوئی دیوار کو ایک بار سہارا دے دیا ہے۔ ٹرمپ کی اگریسو پالیسوں نے امریکہ کو اگلی دہائی میں کھڑا رہنے قابل بنا دیا ہے۔ وینزویلا کے صدر کی اغوا سے چند گھنٹے قبل چینی خصوصی ایلچی کے ساتھ مالاقات عالمی منظر نامے پر امریکہ کا سب سے بڑا حریف چین کو تصور کیا جا رہا تھا۔ چھوٹے چھوٹے ملک چین سے جڑنے لگے تھے اور چینی سفارتوں کی طرف متوجہ ہونے لگے تھے۔ چین نے جس طرح عالمی تجارت پر اجارہ داری قائم کی ہے،وہ متاثر کن ہے۔ چین نے غیر محسوس طریقہ سے عالمی بندرگاہوں میں جس تیزی سے سرمائیہ کاری کی دنیا چین کو نئی عالمی طاقت سمجھنے لگی تھی۔ عالمی ایوانوں میں پہلا جھٹکا اس دن لگا جس دن چین پر تکیہ کرتے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکہ نے اس کے صدارتی محل سے اسکی بیوی سمت اغوا کر لیا۔ چین کے لیے زیادہ سبکی کی وجہ اغوا سے چند گھنٹے پہلے مادورو نے چین کے لاطینی امریکہ کے لیے خاص ا...